کرائمز
03 رکنی موٹر سائیکل چور و جھپٹا گینگ گرفتارکرلیا گیا
لاہور / ستوکتلہ (آئی این پی )لاہور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری،ستوکتلہ پولیس نے 03 رکنی موٹر سائیکل چور و جھپٹا گینگ گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں محمد شفیق ، محمد توفیق اور اسد ارشد شامل ،ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں،ملزمان کے قبضہ سے 3 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور موبائل ایپل13 پرو مکس برآمد،ملزمان کے قبضہ سے پسٹل ناجائز اور گولیاں بھی برآمد،ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تحقیقات جاری،متحرک گینگز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر