علاقائی خبریں

ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کا اٹھارہ ہزاری میں پولیس خدمت مرکزکاافتتاح

اٹھارہ ہزاری(آصف اقبال)ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کا اٹھارہ ہزاری میں پولیس خدمت مرکزکاافتتاح،30لاکھ روپےسے زائدرقم سےدفترکاقیام عمل میں لایاگیا،گزشتہ روز14اگست یوم آزادی کےموقع پراٹھارہ ہزاری کےلاکھوں شہریوں کی سہولت کیلئے پولیس خدمت مرکز کا باقاعدہ طور پر افتتاح کردیا گیا ہے،ڈی پی او راشد ہدایت نے پولیس خدمت مرکز میں سہولیات کا جائزہ لیا،ڈی پی او راشد ہدایت کے مطابق پولیس خدمت مرکز شہریوں کو ایف آئی آرز کاپی،کرایہ نامہ اندراج،کریکٹر سرٹیفیکٹ حصول سمیت دیگر سروسز کی فراہمی کے لیے کافی کارگر ثابت ہوگا،شہری ان سہولیات کے لیے جھنگ دفاتر کے چکر لگانے کے بجائے قریبی مراکز سے مستفید ہوسکتے ہیں،علاوہ ازیں انہوں نے پولیس خدمت مرکز عملہ کو شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی جبکہ پولیس مرکز اٹھارہ ہزاری پر عملہ کی کمی کی صورت میں فوری مطلع کرنے کی تاکید بھی کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button