پاکستان کا قیام اللہ کا برصغیر کے مسلمانوں کیلئے انعام ہے :ہارون اختر
نور پور تھل(عزیزالرحمان بوڑانہ سے)اسسٹنٹ کمشنرڈاکٹر محمد ہارون اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام اللہ کا برصغیر کے مسلمانوں کیلئے انعام ہے یہ وطن ہمارے آباواجداد،ہماری ماوں بہنوں،نوجوانوں کی قربانیوں اور جدوجہد کا ثمر ہےاس کی سلامتی و استحکام بحیثیت قوم ہم سب کی ذمہ داری ہے ہمیں آئندہ نسلوں کے لئے ایک باوقار ، خوشحال و مضبوط پاکستان بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اے سی دفتر میں جشن آزادی کے حوالہ سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی کا دن اللہ رب العزت کا شکر ادا کرنے اور یہ عہد کرنے کا دن ہے ازادی کی تقریب کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں کے ہمراہ خوشاب کی تاریخ کا سب سے بڑا 100پاؤنڈ وزنی کیک بھی کاٹا جس میں شہداء کی فیملیوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دیں ہمارا تمام پاکستانیوں کو پیغام ہے کہ وہ 77ویں یوم آزادی کے موقع پر کم از کم ایک پودا لگا کر پاکستان کو کلین اینڈ گرین بنانے میں حصہ ڈالیں اس موقع پر ڈی پی ایس کی پرنسپل نے بھی شجر کاری مہم کے حوالے سے پودا لگایا اس موقع پر سوشل ویلفیئر افیسر زر یاب فاطمہ نے کہا کہ آزاد پاکستان اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی نعمت ہے جس پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے اس عظیم نعمت کےحصول کے لیے لاکھوں شہیدوں کا لہو شامل ہے