دوکانداروں کو چھ ماہ قید اور بھاری جرمانے کئے جائینگے، اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ
ماموں کانجن( زاہد مانگٹ)ماموں کانجن،اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ کی جانب سے دوکانداروں کو سخت ہدایات جاری ،مہنگی اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں کو چھ ماہ قید اور بھاری جرمانے کئے جائینگے تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ صفاء عابد کے احکامات پر نائب تحصیلدار ماموں کانجن چوہدری انور گجر نے ماموں کانجن شہر و گردونواح کی مساجد میں اعلانات کروادئیے کہ جن دوکانداروں نے ریٹ لسٹوں کے مطابق اشیاء خوردونوش نہ فروخت کی ان کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی گراں فروشوں کرنے والے دوکانداروں اور ریٹ لسٹیں واضع آویزاں نہ کرنے پر دوکانداروں کو بھاری جرمانوں کیساتھ ساتھ چھ ماہ قید اور چھ ماہ کیلئے دوکانیں سیل کر دی جائینگی عوام الناس سے بھی کہا گیا ہے کہ گراں فروشی کرنے والے دوکانداروں کی بروقت اطلاع دیں تاکہ ان کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے