علاقائی خبریں

خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے NRSP کے زیرانتظام ماس اینڈ میڈیا سیشن کا انعقاد

راولپنڈی(پ ر / کرائمز پوائںٹ ڈاٹ کام ) گذشتہ روز امر پورہ راولپنڈی میں ماں اور بچے کی صحت اور محفوظ خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے NRSP کے زیرانتظام ماس اینڈ میڈیا سیشن کا انعقادکیا گیا۔کمیونٹی موبلائزیشن پروگروام جوکہUNFPA اور RSPN کی مالی معاونت سے NRSP راولپنڈی کی آٹھ تحصیلیوں میں کام کررہا ہے جس میں آگاہی سیشن کے دوران ماں اور بچے کی صحت اور پیدائشں میں مناسب وقفہ کم سے کم 2 سال ہے کے حوالے سے شعور اجاگر کیاجا رہا ہے۔اسی حوالے سے میڈیا کے زریعے آگاہی پیدا کرنے کے لئیے امر پورہ میں ماس سیشن کا انعقاد کیا گیا لوگوں کو حفاظتی تدابیرخاندانی منصوبہ بندی کے طریقے ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے بات چیت کی گئ اور بتایا گیا کہ اس وقت راولپنڈی میں 24 ہسبینڈ سکولز قائم کئے گئے ہیں جو ایک صحتمتند معاشرہ قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ہر سال ایک کروڑ بچے پیدا ہوتے ہیں جن میں تقریبا 40 لاکھ بچے غیرارادی پیدا ہوتے ہیں۔جس سے اسقاط حمل اور ماں کی شرح اموات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔تقریب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عامر شیخ۔ NRSP۔.RSPNکے نمائندگان اور مذاہبی راہنماوں نے خطاب کیا۔این آر ایس پی راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ چوہدری طارق نذیر اور قاضی مظہر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔REHNMA کی جانب سے ہیلتھ کیمپ کا نعقاد بھی کیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button