کرائمز

جہلم :ڈومیلی کے علاقہ گوڑہاسکندرپور میں کھلی کچہری کاانعقاد

ڈومیلی(وجاہت گل)ڈی ایس پی سوہاوہ ساجد گوندل نےجس میں ڈی ایس پی سوہاوہ شہریوں کے مساٸل سنے اور فوری حل کرنے کے احکامات جاری کٸے۔ایس ایچ او چوہدری افضل بھی موجود تھے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت گورنمنٹ پراٸمری سکول گوڑہاسکندرمیں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔ڈی ایس پی سوہاوہ ساجد گوندل نے شرکت کی۔ڈی ایس پی ساجد گوندل نےشہریوں کو فرداً فرداً خود سنا اور موقع پر احکامات جاری کیے،شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔متعلقہ افسران کو مارک کردہ درخواستوں پر انکوائری و کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ڈی ایس پی کاکہناتھاکہ جس افسر کو درخواست مارک کی گئی ہے وہ خود انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرے گا،کھلی کچہری کے ذریعے پبلک فیڈ بیک حاصل کر کے پالیسنگ کو مزید بہتر بنایا جائے۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی چوہدری محمدافضل اور دیگر پولیس اہلکاربھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button