علاقائی خبریں

سیکرٹری پنجاب ریسکیوڈاکٹررضوان نصیر کا تحصیل پتوکی ریسکیو اسٹیشنز کا دورہ

پتوکی(عباس انصاری)سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122 ڈاکٹررضوان نصیر کا تحصیل پتوکی ریسکیو اسٹیشنز کا دورہ۔بہترین انتظامات پر اطیمنان کا اظہار۔سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ بانی ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے تحصیل پتوکی میں واقع پھولنگر اور پتوکی ریسکیو اسٹیشنز کا دورہ کیا انکی آمد پر ریسکیو کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ڈاکٹر رضوان نصیرکا کہنا تھا دورے کا مقصد عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی ہے۔اس موقع پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر قصور ڈاکٹر نئیر عالم خان بھی موجود تھے۔ڈاکٹر رضوان نصیر کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکار 24 گھنٹے عوام کی خدمت کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں اور ریسکیو1122 نے اب تک کروڑوں لوگوں کی جانوں کو محفوظ بنانے کیساتھ ساتھ بہترین طبی سہولیات فراہم کیں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انکا بتانا تھا کہ پنجاب کے کافی اضلاع میں ائیر ایمبولینس سروسز کا آغاز ہوچکا ہے جہاں مریضوں کو بلاتفریق ائیر ایمبولینس کی سروس مہیا کیجارہی ہے۔بعدازاں انہوں نے ریسکیو اسٹیشن پھولنگر میں پودہ لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button