نول پلاٹ میں یوم آزادی بھر پور جوش و جذبہ سے منایا گیا
نول پلاٹ (مزمل جوئیہ)ملک بھر کی طرح نول پلاٹ میں بھی شہریوں نےیوم آزادی بھرپور جوش وجذبہ سے منایا ہر طرف قومی پرچموں کی بہار تھی علاقے میں بلند آواز سے قومی ترانے چلائے جاتے رہے گلیوں بازاروں کو بھی رنگا رنگ جھنڈیوں اور قومی پرچموں سے سجایا گیا سماجی و فلاحی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے دفاتر میں کارکنان جمع ہو کر جشن آزادی کی رونقوں سے لطف اندوز ہوتے رہے ہر شہری اپنے سینے پر یوم آزادی کی مناسبت سے بیج سجائے ہوئے تھا لوگوں میں کوئی سیاسی سماجی تقسیم نہیں دکھائی دے رہی تھی تمام شہری بطور پاکستانی یکجا دکھائی دیئے یوم آزادی کی خوشیوں نے تمام مسائل بھلا دیئے ہرشخص پرمسرت تھا جبکہ تحریک آزادی کے ہیرو ز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریلیوں کا انعقاد بھی کیا گیا اسی سلسلہ میں راوی پریس کلب نول پلاٹ اوکاڑہ میں بھی آزادی کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں راوی پریس کلب کے تمام عہدیداران و ممبران کے علاوہ علاقے کی معزز شخصیات نے بھی شرکت کی اس موقع پر ملکی استحکام وسلامتی اور ترقی کے لیے دعا بھی کی گئی