علاقائی خبریں
اوکاڑہ :چوہدری خالد سعید عرف گڈو کا جنم دن ، مبارکبادیں ، نیک تمنائیں
اوکاڑہ ( مجاہد محمود چوہدری ) دیپالپور۔2ڈی دیپالپور کی ممتاز سماجی وکاروباری شخصیت چوہدری خالد سعید عرف گڈو کی سالگرہ شاندار اندا زمیں منائی گئی۔دوست احباب نے بھرپور شرکت کی۔چوہدری خالد سعید عرف گڈو کا جنم دن 14اگست ہے اور پاکستان معرض وجود میں آنے کا دن بھی 14اگست ہے۔دوست احباب نے سالگرہ اور آزاد ی کا جشن ایک ساتھ منایا اور خوب انجوائے کیا اور چوہدری خالد سعید عرف گڈو کے بہت ہی خاص دن پر ان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکب باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چوہدری خالد سعید عرف گڈو نے آنے والوں دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں کے مابین اس طرح کے فنکشن کروائے جانے ضروری ہیں تاکہ معاشرے میں دوست احباب کی ایک دوسرے کی دوری اور گھٹن سے نجات مل سکی