کرائمز

سیاسی انا ، گورنمنٹ گرلزپوسٹ گریجوایٹ کالج کی پرنسپل ڈاکٹرمہوش خان کا تبادلہ کر دیا گیا

اہلیان علاقہ اور بچیوں کے والدین سراپااحتجاج بن گئے، ملتان روڈ پر امن احتجاج ریکارڈ کروایا

گرلزکالج کی بچیوں کے والدین نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز،اور وزیرتعلیم راناسکندر حیات سے تبادلہ کینسل کرنے کا مطالبہ

لاہور / مانگا منڈی (سید ناظم رضا نقوی )مانگامنڈی گورنمنٹ گرلزپوسٹ گریجوایٹ کالج کی پرنسپل ڈاکٹرمہوش خان نے سابقہ عملہ کی لاکھوں روپے کی کرپشن بے نقاب کردی جس پرسیاسی لوگوں نے پرنسپل میڈم ڈاکٹرمہوش خان کا تبادلہ کروادیا اہلیان علاقہ اور بچیوں کے والدین سراپااحتجاج بن گئے اہلیان علاقہ نے مانگامنڈی ملتان روڈ پر پرامن احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر مہوش خان نے پرنسپل کاعہدہ سنبھالتے ہی احسن طریقے سے مینجمنٹ کی اور بچیوں پربھی خاصی سختی کی ہے مگر کچھ سیاسی لوگ جو بلا وجہ آئے روز گرلزکالج میں گھسے رہتے تھے ان کے داخلہ پرپابندی لگادی جو کہ سیاسی لوگوں کو ناگوار گزری جس پرسیاسی عناصرنے پرنسپل ڈاکٹرمہوش خان کا ٹرانسفرکروادیا گرلزکالج کی بچیوں کے والدین نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز،اور وزیرتعلیم راناسکندر حیات سے مطالبہ کیا ہے کہ پرنسپل میڈم ڈاکٹرمہوش خان کے تبادلہ کومنسوخ کرکے دوبارہ مانگامنڈی گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں تعینات کیاجائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button