کرائمز
مخبر کی اطلاع ، پانچ کلو گرام سے زائد چرس سمیت تین ملزمان گرفتار
جھنگ(عرفان حیدر ملک سے)کوتوالی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر پانچ کلو گرام سے زائد چرس سمیت تین منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں غلام مرتضی، عمران اور عرفان شامل ہیں، جنکے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی جانب سے کوتوالی پولیس کو شاباش، مزید کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری۔ منشیات فروشوں کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے سوسائٹی اپنی ذمہ داری نبھائے۔ منشیات فروشوں کی سزایابی کو یقینی بنانے کیلئے غیر معمولی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی۔