بورے والا :چار منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد
بورے والا (محمد سعید چوہدری )تھانہ ماڈل ٹاون پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون .چار منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔۔مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق بورے والا تھانہ ماڈل ٹاون پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ۔چار منشیات فروش گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کردیے ۔منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں منشیات قبضہ میں لے لی ۔منشیات فروش اشفاق سے ایک کلو سے زائد ہیروئین پاوڈر برآمد ہوئی ۔منشیات فروش مقبول سے دس کلو بھنگ برآمد ہوئی ۔منشیات ڈیلر عرفان سے ایک کلو سے زائد آئس برآمد ہوئی ۔منشیات فروش جعفر سے دو کلو چرس برآمدہوئی۔چاروں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کردیاگیا ۔ایس ایچ او راناکاشف کا کہناتھا کہ منشیات سے پاس شہر بنانے کا عزم لے کر آیا ہوں ۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گیں