کرائمز

گوجرہ :تین منشیا ت فروش قا بو ، بھاری مقدار میں چرس برآ مد

گوجرہ(سرفراز خان )سٹی پولیس گوجرہ نے منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران تین منشیا ت فروش کو قا بو کرکے بھاری مقدار میں چرس برآ مد کرلی۔ معلو م ہوا ہے کہ سٹی پولیس گوجرہ کو مخبری ہوئی تھی کہ چک نمبر 366 ج ب کا اسراراحمد سمندری روڈ پر چرس فروخت کر نے میں مصروف ہے جس پر پو لیس نے چھا پہ مار اسکو رنگے ہاتھو ں قا بو کرلیا اور اسکے قبضہ سے 1560 گرا م چرس برآ مد کرلی۔علاوہ ازیں محلہ شریف پورہ کے محمد عرفان ولیم کو چرس فروخت کرتے ہوئے پکڑ کر اس کے قبضہ سے 1120 گرا م چرس برآ مد کرلی جبکہ گوجرہ کے عمر فاروق عرف دا نی کو چرس فروخت کرتے ہوئے مخبری پر گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1510 گرا م چرس برآ مد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button