گھوٹکی پولیس ان ایکشن ، چوروں کی شامت ،متعدد گرفتار
گہوٹکی( لطف اللہ رند)ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز،کچھ دن قبل تھانہ اے سیکشن کی حدود گھوٹکی شھر سے امداد علی میرانی اور عرفان علی میرانی کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئ تھیں ،ان دونوں واردات کی اطلاع مالکان کی جانب سے تھانہ اے سیکشن گھوٹکی پہ موجود تھی، گھوٹکی پولیس اپنے ذرائع کے زریعے ان چوریوں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی تھی،کل شام ایس ایچ او اے سیکشن گھوٹکی انسپکٹر اختر علی ابڑو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دونوں موٹر سائیکلیں ریکور کر لیں،ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن نے وہ موٹر سائیکلیں اصل مالکان امداد علی میرانی اور عرفان علی میرانی کے حوالے کر دیں، مسروقہ موٹر سائیکلیں واپس ملنے پہ اصل مالکان امداد علی میرانی اور عرفان علی میرانی نے ایس ایچ او اے سیکشن گھوٹکی اختر علی ابڑو اور انکی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔