ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈسکہ کا اچانک دورہ، تفصیلی جائزہ
ڈسکہ (زبیر علوی سے) ـ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈسکہ کا اچانک دورہ، ایمرجینسی، او پی ڈیز،۔ وارڈ اور فارمیسی سمیت صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور علاج کے غرض سے آئے ہوئے شہریوں سے اس کی بابت استفسار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر ڈسکہ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول رنجائی ڈسکہ اور قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول ڈسکہ کیمپس کےبھی سرپرائز دورے کی سٹاف کہ حاضری چیک کی اور سکولوں کے بچوں کی املاء و ناظرہ ٹیسٹ بھی لیا۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بچوں کو کانسپٹ بیس اسٹڈی کروائیں تاکہ انہیں تعلیم کی اصل افادیت اور اہمیت سمجھ میں آسکے اور ان میں تحقیق کی جستجو پیدا ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے مقامی حکام کے ہمراہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور گرین بیلٹس کی حالت زار کا معائنہ کیا اس کی بابت ہدایات جاری کیں ۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بنیادی مرکزصحت آلومہار شریف کابھی دورہ کیا اور ادویات اور طبی سہولیات کی پڑتال کی۔