کرائمز

شہری پر منشیات کی فرضی ریکوری ڈال کر مقدمہ درج کرنے پر عنصر جاوید معطل

گوجرہ (اشتیاق درویشی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سٹی گوجرہ سب انسپکٹر عنصر جاوید کو ایک شہری پر منشیات کی فرضی ریکوری ڈال کر مقدمہ درج کرنے پر معطل کرکے لائن حاضر کردیا۔ سب انسپکٹر مذکور نے تین سال قبل ایک شخص منظور حسین پرمنشیات چرس کی فرضی برآمدگی ڈال کر مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا دورانِ سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ملزم کو بے قصور قرار دے کر بری کر دیا جبکہ تفتیشی و دیگر ساتھی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لئے ضلعی پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کو بجھوا دیا تھا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے نوٹس لیتے ہوئے اندراج مقدمہ کے بعد عنصر جاوید سب انسپکٹر، محمد بوٹا سب انسپکٹر سمیت چاروں پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے جن کے خلاف محکمانہ تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button