کرائمز

گاڑی کی بائیسکل سوار محنت کش نوجوان کو ٹکر ۔نوجوان موقع پر جاں بحق

اوکاڑہ(عبدالوحید انصاری )اوکاڑہ نامعلوم گاڑی کی بائیسکل سوار محنت کش نوجوان کو ٹکر ۔نوجوان موقع پر جاں بحق۔ ریسکیو زرائع کے مطابق فاطمہ ٹاون رینالہ خورد کا رہائشی محنت کش 17 سالہ نوجوان عمر فاروق اپنی بائیسکل پر شیرگڑھ روڈ پر جا رہا تھا کہ ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے بےقابو ہو کر بائیسکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں بائیسکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی جس نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوے ضروری کاروائی کے بعد محنت کش نوجوان کی ڈیڈ باڈی ہسپتال منتقل کر دی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button