جدہ :یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد
پاکستان رائٹرز کلب ریاض لیڈیز چیپٹر کی جانب سے یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے پر پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا
جدہ سعودی عرب (کاشف مہر سے )پاکستانی کمیونٹی کی معروف ادبی سماجی اور ثقافتی تنظیم پاکستان رائٹرز کلب ریاض لیڈیز چیپٹر کی جانب سے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا،تقریب کی صدارت انجینئر نوید الرحمن نے کی جبکہ مہمان خصوصی سینئر صحافی سید مسرت خلیل تھے تقریب کے موقع پر ڈاکٹر فرح نادیہ کی جانب سے کلب کے خدمات اور اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقرریں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہمیں آزادی جیسی نعمت پراللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے ملک پاکستانی کی خودمختیاری کے لیے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہمیں چاہیے کہ ہم ملک پاکستان کی ترقی وخوشخالی کے لیے اپنی ہر ممکن صلاحیتوں کو بروکارلائیں مقررین میں سید مسرت خلیل، نوید الرحمن،بلقیس صفدر، میمونہ مرتضی، یاسمین ظہیر، شہناز قریشی، ارم عامر، عریبہ عاصم، ساجدہ چودھری، نائب صدر زبیر بھٹی صحافی نوید الرحمن راجہ ودیگر شامل تھے،تقریب میں بچوں کی جانب سے ٹیبلوبھی پیش کئے گئے جبکہ صحافی مسرت خلیل کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے انکی اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا اور یوم پاکستان کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا