شجاع آباد ریجنل پولیس آفیسر کی ڈسٹرکٹ ملتان کے ٹریفک پولیس افسران سے میٹنگ
شجاع آباد(اظہرتاج قریشی)شجاع آباد ریجنل پولیس آفیسر کی ڈسٹرکٹ ملتان کے ٹریفک پولیس افسران سے میٹنگ۔پولیس ایک سروس کا نام ہے۔ ٹریفک پولیس افسران سروس کی فراہمی یقینی بنا رہےہیں عوام الناس کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی جانب راغب کیا جائے کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے ڈسٹرکٹ ملتان کے ٹریفک پولیس افسران سے میٹنگ کی چیف ٹریفک آفیسر سردار موارہن خان، ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹر صفدر محمود، سینئر ٹریفک وارڈن اور ٹریفک وارڈن بھی موجود تھے میٹنگ میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی اور اس میں مزید بہتری بارے غور و خوض کیا گیا اس موقع پر آر پی او کا کہنا تھا کہ پولیس ایک سروس کا نام ہے اپنے طرز عمل سے لوگوں میں اچھا تاثر پیدا کریں۔ آپ لوگوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی افادیت اور بنوانے کی جانب راغب کریں ان کو بتایا جائے کہ ریجن میں قائم خدمت مراکز یہ سہولت فراہم کر رہے ہیں موٹر سائیکل کا لائسنس بغیر ٹیسٹ کے جبکہ گاڑی کا لائسنس بنیادی ٹیسٹ کے ذریعے باآسانی حاصل کیا جا سکتا ہے انہوں نے مزید کہا ریجنل پولیس آفس ڈرائیونگ سکول اپنے قیام سے لے کر اب تک صرف چار ماہ کے عرصہ میں تقریباً ساڑھے پانچ سو زائد افراد کو ڈرائیونگ سکھا چکا ہے جس میں نمایاں طور پر % 53 سے زائد خواتین شامل ہیں۔ ڈرائیونگ سکول میں فراہم کردہ جدید سہولیات اور خواتین شرکاء کے لئے خواتین انسٹرکٹرز کی دستیابی کی وجہ سے عوام الناس کا ڈرائیونگ سکول آر پی او آفس کی طرف رحجان بڑھ رہا ہے آخر میں انہوں نے ٹریفک پولیس افسران کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کو مزید سہولتیں بہم پہنچانے کے لیے لائسنسگ سنٹر کو مزید بہتر کریں تاکہ لوگوں کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے میں آ سانی رہے ۔