ایس ڈی او مانگا منڈی شہر میں بجلی کی لٹکتی تاریں ٹھیک کرنے سے انکاری
کوئی ذاتی مسئلہ ہے تو بتائیں ایس ڈی او کا صحافیوں کو دو ٹوک جواب
مانگا منڈی(شیخ لطیف شاہد )ایس ڈی او لیسکو سب ڈویژن مانگا منڈی رانا فہد نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا،مانگا منڈی شہرمیں بجلی کی لٹکتی تاریں ٹھیک کرنے سے انکاری،کوئی ذاتی مسئلہ ہے تو بتائیں ایس ڈی او کا صحافیوں کو دو ٹوک جواب۔تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی شہرا وراس کے گردونواح میں بجلی کی لٹکتی تاریں،بجلی کے بل گھر گھرپہنچانے اور بجلی کا پول سڑک سے ہٹانے کیلئے قومی ایوارڈ یافتہ گولڈ میڈلسٹ صحافی صدر نیشنل پریس کلب مانگا منڈی شیخ محمد لطیف شاہد کی ہدایت پر پریس کلب کے سیکرٹری چوہدری عبدالشکور نے احمد عبداللہ ڈوگر ایڈووکیٹ سپریم کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو چیف اور دیگر افسران کو طلب کیا۔لیسکو کونسل نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی کہ بجلی کاپول سڑک کے درمیان سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اور بجلی کی لٹکتی تاریں ٹھیک کرنے کیلئے نئی کیبل کی ڈیمانڈ اعلیٰ حکام کوبھیج دی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے دوماہ میں رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا،لیکن تین ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود رپورٹ جمع نہ ہوسکی۔نیشنل پریس کلب مانگا منڈی کے وفد نے گزشتہ روز ایس ڈی او سے ملاقات کی اور یاد دہانی کروائی کہ شہر میں ابھی تک بجلی کی لٹکتی تاروں پر کوئی کام شروع نہیں ہوا تو ایس ڈی او نے کہا کہ سارے شہر کی تاریں ٹھیک کرنے کیلئے ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں کوئی ذاتی مسئلہ ہے تو بتائیں ایس ڈی او نے صحافیوں کو دو ٹوک جواب دے دیا۔صحافیوں نے کہا کہ ہم علاقے میں عوامی مفاد عامہ کیلئے کام کر رہے ہماراکوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ لاہور نے ایڈمنسٹریٹرمانگا منڈی/ اسسٹنٹ کمشنر، رائے ونڈ ڈاکٹر زینب طاہر کوبھی طلب تھا،لیکن ورکنگ رپورٹ جمع نہ ہو سکی۔ اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ /ایڈمنسٹریٹرمانگا منڈی نے کہا کہ بلاشبہ یہ سول انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ علاقے کی نگرانی کرتا رہے تاکہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انتظامی کاموں کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔