کرائمز
نارنگ منڈی میں ایک ہی رات میں پانچ دوکانیں لوٹ لی گئیں
نارنگ منڈی(عبدالرزاق ملک سے )نارنگ منڈی میں ایک ہی رات میں پانچ دوکانیں لوٹ لی گئیں.لاکھوں روپے مالیت کا نقصان۔تاجر برادری سراپا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق چوروں نے ایک ہی رات میں 5 دوکانوں کو لوٹ لیا۔چور کار پر سوار ہوکر آئے اور تمام دوکانوں کے تالے توڑ کر واردات کی، نارنگ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا۔چند ہفتوں کے دوران لاکھوں روپے سے مالیت کی وارداتیں اہل علاقہ غیر محفوظ ہوگئے۔ دوہفتوں میں 10 موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔گزشتہ رات چور ٹیڈی سویٹ شاپ ، احمد ٹریڈرز ،مبشر کریانہ سٹور اور مختلف دوکانوں سے لاکھوں روپے نقدی لےاڑے۔ایس اپچ تھانہ نارنگ منڈی شاہ فیصل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اورجدید ٹیکنالوجی کی مددسےبہت جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔