چوچک پریس کلب کی خبر ہر بڑا ایکشن گراں فروشوں کو بھاری جرمانے
چوچک (لیاقت علی ) چوچک پریس کلب کی خبر ہر بڑا ایکشن گراں فروشوں کو بھاری جرمانے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اقراء شوکت نے گرانفروشی کرنے والے درجنوں دوکانداروں کو بھاری جرمانے کئے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اقراء شوکت نے سپیشل برانچ کی نشاندھی پر پی اے وقاص احمد کے ہمراہ علاقہ چوچک ، مپالکے ، 4 جیڈی اور ملحقہ علاقوں میں مختلف دوکانداروں کو گرانفروشی کرنے پر بھاری جرمانے عائد کئے، عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جس پر عوامی حلقوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کار کر دگی کو سراہا عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اگر گرانفروشی کرنے والوں کا سخت محاسبہ کرے تو عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی ہو سکتی ہے