کرائمز

اوکاڑہ:مردہ مرغیوں کی سپلائی ناکام بنا دی گئی ، ملزمان گرفتار ، مقدمہ درج

اوکاڑہ (عبدالوحید انصاری )ڈپٹی ڈائریکٹر أپریشنز عبدالعظیم کی زیر نگرانی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر ہمراہ پولیس بصیرپور کے علاقےحسن گہلن کے قریب ناکہ بندی کے دوران مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والی موٹر سائیکل کو پکڑ لیا دو افراد محمد عدنان اور محمدجاوید موٹر سائیکل نمبری LEN-7854 پر 110 کلو۔ مردہ مرغیاں مبینہ طور پرسپلائی کے لئے لے جا رہے تھے مردہ مرغیوں کا گوشت مارکیٹ میں مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ گوشت بردار موٹر سائیکل پر پولٹری ویسٹ کی کوئی برانڈنگ نہیں کی گئی تھی۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے مردہ مرغیاں موقع پر تلف کردیں۔ 2 افراد کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا اور تھانہ بصیر پور میں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 1124/24 درج کروادیا گیا اور ملزمان پولیس نے حراست میں لے لئے #۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button