کرائمز

رشوت کی وصولی کے الزم میں انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج

اوکاڑہ (عبدالوحید انصاری )اوکاڑہ پولیس انسپکٹر کے خلاف تھانہ صدر اوکاڑہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس انسپکٹر پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور رشوت لینے کا الزام لگایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد اقبال نامی شخص نےایک مقدمہ نمبر 641/23 بجرم 489/F برخلاف محمد خالد فرید تھانہ منڈی احمد اباد میں درج کرایا جس کی تفشیش اس وقت تھانہ منڈی احمد اباد میں تعینات پولیس انسپکٹر غلام علی چدھڑ کر رہے تھے مدعی مقدمہ نے الزام لگایا ہے کہ انسپکٹر نے مدعی مقدمہ641/23 کے مدعی اور ملزم سے بھاری رشوت لے کر مقدمہ کو خراب کردیا جس سے ملزم کو فائدہ پہنچایا۔انسپکٹر کی طرف سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور رشوت لینے کے الزام میں ار پی او ساہیوال اور ڈی پی او کو درخواستیں دی گئیں جن پر انکواریز ہوتی رہیں اب پولیس انسپکٹر اوکاڑہ میں بطور DIB تعینات ہے جس پر تھانہ صدر اوکاڑہ میں دی گئی درخواستوں کی روشنی میں مقدمہ نمبر2529/24 درج کر لیا گیا ہے پولیس نے تفشیش شروع کر دی ہے بعد از تفشیش پولیس انسپکٹر پر لگائے جانے والے الزام کے اصل حقائق سامنے ائینگے#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button