اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کی زیر صدارت امن کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد شبیر سے)کمالیہ چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر ہر فرقہ کے مسلمان اخوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن و امان کو برقرار رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا تفصیلات کے مطابق چہلم حضرت امام حسینؑ کے سلسلہ میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے اے سی آفس میں اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف آفیسر محمد طاہر فاروق، امن کمیٹی کے ممبران سمیت دیگر نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے مزید کہا کہ کمالیہ میں امن کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے اپنا مسلک چھوڑو نہ اور کسی کا مسلک چھیڑو نہ کی پالیسی اپنائیں