کرائمز

دکانداروں می من مانیاں ، مہنگائی عروج پر ، ڈی سی وہاڑی نوٹس لیں

گڑھاموڑ (رشید بھٹی ) گڑھاموڑ میں مہنگائی کا طوفان برقرار سبز منڈی میں فروٹ سبزی کے ریٹ آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں اشیاء خوردونوش غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں شہریوں کا ڈی سی وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گڑھاموڑ میں گرانفروشی نے عروج پکڑ لیا ہے اشیاء خوردونوش غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئیں ہیں سبز منڈی گڑھاموڑ میں بھی فروٹ اور سبزیوں کے ریٹ آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں آم سیب کیلا انگور کھجور اور سبزیوں میں گوبھی بینگن پیاز لیموں آلو ٹماٹر مرچ کے ریٹوں کو پر لگ گئے ہیں اور ریٹ بڑھ کر دوگنا سے بھی زائد ہوگئے ہیں دکاندار پرائس لسٹوں سے تجاوز کرنے لگے ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فرضی کاغذی کاروائی تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں جس پر شہریوں نے ڈی سی وہاڑی سید آصف حسین شاہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button