ڈسکہ : شادی شدہ خاتون ،دوشیزہ اور58سالہ شخص سمیت6افراد اغوا
ڈسکہ(نعیم مقصود) مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون ،دوشیزہ اور58سالہ شخص سمیت6افراد اغوا، محلہ حاجی نور پورہ کالج روڈ ڈسکہ کے شبیر حسین کا 12/13سالہ بیٹا شیراز گھر سے ٹیوشن پڑھنے گیا لیکن تاحال گھر واپس نہ آیا تلاش کے باوجود علم نہ ہو سکا شک ہے کہ اسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا ہے ،جناح چوک ڈسکہ کی شبانہ اجمل کا 18سالہ بیٹازامل عبدالرحمن گھر سے نکلا واپس نہ آیا سائلہ نے کافی تلاش کیا لیکن سراغ نہ مل سکا شک ہے کہ اسے ملزم جنید گجر نے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کیا ہے جبکہ 58سالہ شفیق احمد خان باباپٹرول پمپ رنجہائی سے ڈیوٹی ختم کرکے گھر آرہا تھا لیکن گھر نہ پہنچا اسے بھی نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا ہے تھانہ صدر کے علاقہ بھوبھنگی کے محمد احمد رضا کی شادی شدہ ہمشیرہ غلام فاطمہ صبح 8بجے گھر سے گئی لیکن تاحال واپس نہ آئی شک ہے کہ اسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا ہے تھانہ موترہ کے علاقہ بیگ چک کے سرفراز احمد کی بیوی اور بچے دوپہر کا کھانا کھا کر سوگئے جب سو کر اٹھے تو دیکھا کہ ان کی 18سالہ بیٹی (ز) گھر پر موجود نہ ہے تلاش وپتہ جو ئی کر نے پر معلو م ہوا کہ (ز) کو ملزمان سمیر علی ،نسرین ،پروین اور جبران نے اغوا کیا ہے۔تھانہ ستراہ کے علاقہ وڈالہ سندھواں کے محمد اشرف کے 20سالہ بیٹے محمد عرفان کو جو ظہر کی نماز پڑھنے گیا تھا نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیاپولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیئے