کرائمز
اوکاڑہ :مانی ڈان ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ڈاکو گرفتار
اوکاڑہ / سٹی دیپالپور (عبدالوحید انصاری) اوکاڑہ پولیس نے مانی ڈان ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ڈاکو گرفتار کرلئے ، لاکھوں روپے کا مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ سٹی دیپالپور پولیس کی ایس ایچ او اطہر رشید کی سربراہی میں بڑی کارروائی ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث مانی ڈان ڈکیت گینگ کے 03 ارکان سرغنہ سمیت گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد جس میں چھینی گئی موٹر سائیکل ، نقدی رقم، جیولری ، گھریلو سامان اور اسلحہ شامل ہے ملزمان نے دوران تفتیش دیپالپور کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی 17 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے ڈی پی او اوکاڑہ نے سٹی دیپالپور پولیس کی کارکردگی کو سراہا