کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والا اشتہاری دھندہ کرنے میں مصروف
لا ھور ( آئی این پی) کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والا اشتہاری10 سال سے درجن بھر مقدمات کے باوجود آزادانہ اپنے گھناو¿نے دھندے میں مصروف عمل 18/10 مقدمات لاہور کے مختلف تھانوں تھانہ مستی گیٹ ‘ تھانو ںلولکھا ‘ تھانہ سمن آباد ‘ تھانہ اقبال ٹاﺅن ‘ تھانہ ڈیفنس ایریا (بی) تھانہ سمن آباد ‘تھانہ فیصل ٹاﺅن ‘ تھانہ اسلام پورہ ‘ تھانہ گلشن راوی سمیت مختلف تھانوں می ملوث ہے لاہور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان تفصیلات کے مطابق ملزم اولس جاوید داد محمد جاویدشناختی کارڈنمبر 3-0491261 – 35202تھانہ ڈیفنس بی FIR 36/15‘ تھانہ فیصل ٹاﺅن FIR 390/17تھانہ سمن آباد FIR 221/10تھانہ اقبال ٹاﺅن FIR6/20تھانہ نو لکھا FIR126/21تھانہ مستی گیٹ FIR 510/21تھانہ اسلام پورہ FIR751/21تھانہ گلشن راوی FIR1900/21کے علاوہ بھی دیگر تھانوں میں مقدمات بنائے گئے ہیں۔اولیس جاوید نامی فراڈے سے لٹنے والوں نے بتایا کہ ملزم پولیس سے ساز باز کر کے آزادانہ اپنا مکروہ دھندہ کرنے میں مصروف ہے۔ ایک متاثرہ شخص نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ اویس نے میری حقیقی بہن سے تقریباً ایک کروڑ روپے کا فراڈ کیا ھے جس کے تمام ثبوت دکھاتے ہوئے کہا کہ پولیس جب بھی مجھے بلائے گی میں تمام ثبوت لے کر پیش ہو جاو¿ں گا۔ متاثرین نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف گورنر پنجاب ، آئی جی پنجاب – کرائم کنٹرول ڈیبار نمنٹ (CCD) کے سربراہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے ہماری ہوئی ہوئی رقم دلائی جائے ۔