علاقائی خبریں

ہا¶سنگ سوسائٹیز نے قدرتی پانی کے راستے بند کیے، گورنر پنجاب

لاہور(آئی این پی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے حالیہ بارشوں اور شہری نقصانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قدرت سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا، لیکن انسانوں کی غفلت نے تباہی کی شدت میں اضافہ کیا ہے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہا¶سنگ سوسائٹیز بنانے والوں نے قدرتی پانی کے راستے بند یا تنگ کر دیے، جس کے باعث بارشوں کے دوران پانی کا بہا¶ متاثر ہوا اور کئی علاقوں میں شدید نقصان ہوا۔انہوں نے واضح کیا کہ تمام اداروں کو فوری طور پر ہا¶سنگ سوسائٹیز میں آپریشن کلین اپ کرنا ہوگا تاکہ بند کیے گئے قدرتی راستے دوبارہ کھولے جا سکیں، ورنہ آئندہ نقصانات اور بھی بڑھ سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button