کرائمز
گیپکو سب ڈویژن کی ٹیم پر بجلی چوروں کا حملہ، ملازم زخمی
جلال پور بھٹیاں (طاہر عباس دانش)گیپکو سب ڈویژن کی ٹیم پر بجلی چوروں کا حملہ،ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار سے واپڈا اہلکار زخمی ،ایس ڈی او گیپکو سب ڈویژن کی مدعیت میں بجلی چوروں پر مقدمہ درج،پولیس نے ملزمان کو پاپند سلاسل کر دیاجلال پور بھٹیاں تفصیلات کے مطابق گیپکو سب ڈویژن ونیکے تارڑ کی سرویلنس ٹیم کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہےسرویلنس ٹیم نے چک سجادہ میں رنگ ہاتھوں بجلی چوری پکڑی تو بجلی چوروں نے واپڈا ٹیم پر ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے حملہ کر دیا 15کال پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر واپڈا اہلکاروں کی جان بخشی کروائی گیپکو ڈویژن کے ایکسیئن امیر فاروق میمن نے ایس ڈی او سب ڈویژن ونیکے تارڑ کی مدعیت میں مقدمہ درج کروادیا پولیس نے بجلی چوروں کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کردی