کرائمز
کامونکی : مویشی نہلاتے ہوئے دو بھائیوں سمیت تین افراد ڈوب گئے
کامونکی(عبدالجبارانصاری سے)واہنڈو نالہ ڈیک میں مویشی نہلاتے ہوئے دو بھائیوں سمیت تین افراد ڈوب گئے دو بھائی جاں بحق ایک کو بچا لیا گیا،بتایا گیا ہے کہ واہنڈو کے رہائشی مقصود کے بیٹے اٹھارہ سالہ حنان بیس سالہ رحمان اور بیالیس سالہ اقبال نالہ ڈیک میں مویشی نہلاتے ہوئے گہرے پانی میں جانے سے ڈوب گئے ریسکیو اور مقامی لوگوں نے جدوجہد کرکے اقبال کو بچا لیا جبکہ کے دو بھائی جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں ریسکیو آپریشن کے بعد نکال لی گئیں دو جوان بیٹوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر ہر طرف کہرام مچ گیا۔