خوشاب میں چہلم 17 صفر کا اہم ماتمی جلوس برآمد، سخت سیکورٹی انتظامات
خوشاب (ملک شیرافضل ٹوانہ) خوشاب میں چہلم 17 صفر کا اہم ماتمی جلوس محلہ عالم پناہ خوشاب سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پزیر ہواجلوس بوقت دن 8 بجےدن محلہ عالم پناہ خوشاب سے شروع ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا واپس محلہ آہیرانوالہ خوشاب میں1 بجےدن اختتام پذیر ہوا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم نے ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی اور ADC(G) صہیب احمد قاضی کے ہمراہ سارے جلوس کی سپروژن کی اور تمام ڈیوٹی چیک کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم کی ہدایات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔جلوس کے راستے میں آنے والی گلیوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کیا گیا ضلع پولیس،،ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ملازمین بھی اپنی ڈیوٹی سرانجام دی پولیس کے 496 افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سرانجام دی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی ہدایات پر فورس کی ویلفیئر کا بھی بھرپور خیال رکھا گیا اور ملازمین کو پانی اور کھانا انکے ڈیوٹی پوائنٹس پر فراہم کیا گیاٹریفک کے بہاؤ کو قائم رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس بھی تعینات کی گئی جلوس کے راستوں پر CCTV کیمرے بھی لگائے گئے ہیں جن سے مانیٹرنگ کی گئی