میڈیا اور عوام جرائم کی نشاندہی میں اپنا مثبت کلیدی کردار ادا کریں:فیصل امین
ڈیرہ نواب صاحب (محمد اکبر خان سے ) تھانہ سٹی کے انسپکٹر فیصل آمین نے سینئر صحافیوں سے خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا ہے میڈیا اور عوام جرائم کی نشاندہی میں اپنا مثبت کلیدی کردار ادا کریں تو پولیس جرائم پر اسانی سے کنٹرول پا سکتی ہے فیصل آمین نے کہا کہ جہاں عوام کے تعاون کے بغیر جرائم کی روک تھام ناممکن ہے وہیں پریس اور پولیس کی کوآرڈینیشن کے بغیر بھی جرائم کی بیخ کنی ناممکن ہے عوام اور میڈیا اپنا کلیدی ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے پولیس سے تعاون کریں تو جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکتا ہے اس موقع پر فیصل آمین نے مزید کہا کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کا احترام ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے تاہم سیکیورٹی کے لیے جاری ایس او پیز پر عمل درامد کرانے میں پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے حادثاتی حالات میں فورا پولیس سے رجوع کریں میری تعیناتی میں متاثرین بلا جھجک اپنے مسائل کے حل کے لیے تھانہ سٹی تشریف لائیں میرے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں اور آنے والے سائلین کے مسائل میرٹ پر حل ہوں گے اس موقع پر قلم دوست میڈیا کے چیرمین سید صدا حسین مبین رضوی سردار محمد مکی حیدر خان جلوانہ عمران اکبر خان وقاص خان بلوچ چوہدری ظہور احمد وڑائچ احمد اعجاز الحق چوہدری سید الیاس حسین رضوی علی عابد خان جلوانہ چوہدری حنظلہ جاوید چھٹہ علی حسین جلوانہ کلیم اللہ شیخ اسحاق خان پھٹان رحمت خان پھٹان اور احمد پور پریس کلب قلم دوست میڈیا کے بانی سردار اےڈی خان جلوانہ نے اپنی کار برآمد کرانے پر انسپکٹر فیصل آمین کو مبارک باد پیش کی.