بستی عطا محمد خان تالپور بارشوں کے بعد مچھروں کی بہتات
ڈیرہ غازی خان (فہیم فرید سے) چوٹی زیریں بستی عطا محمد خان تالپور بارشوں کے بعد مچھروں کی بہتات علاقے میں ملیریا امراضِ پھوٹنے کا خدشہ بارشوں کے بعد ماضی میں حکمت عملی مرتب کی جاتی تھی اور متاثرہ علاقوں مقامات پر جراثیم کش اسپرے کیا جاتا تھا لیکن اس بار ایسا کچھ نہیں ہوا اہل علاقہ تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد چوٹی زیریں بستی عطا محمد تالپور میں مچھروں اور مکھیوں کی کی افزائش میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے جس سے پورے علاقے میں ملیریا کے امراضِ کے پھوٹنے کا خشتہ پیدا ہو گیا ہے اس موقع پر شہریوں فہیم فرید تالپور ذوالفقار علی تالپور فاروق احمد بزدار ظفر حسین تالپور و دیگر کا کہنا تھا کہ بارشوں کے بعد ماضی میں حکمت عملی مرتب کی جاتی تھی اور متاثرہ علاقوں میں جراثیم کش اسپرے کیا جاتا تھا لیکن اس بار ایسا کچھ نہیں ہوا ان کا کہنا تھا شہر کے تمام گلی محلوں اور گھروں میں مچھروں اور مکھیوں نے زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے جس کی وجہ سے موذی امراض پیدا ہونے شدید خطرہ لاحق ہے مچھروں کے باعث ساری ساری رات نیند نہیں آتی ، علاقے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان شاہد زمان لک سے مطالبہ کیا کہ چوٹی زیریں بستی عطا محمد تالپور میں فوری مچھر مار اسپرے کروائی جائے