میرٹ اور انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں:فرخ جاوید
ڈیرہ نواب صاحب (محمد اکبر خان سے) ایس ڈی پی او فرخ جاوید نے کہا کہ پولیس آفیسران ہر انے والی شہری کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے میرٹ اور انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں آنے والے سائلین شہریوں کی درخواستوں پر انصاف کے لیے احکامات جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو تحفظ اور عزت کے ساتھ میرٹ اور انصاف کی فراہمی میں یقینی بنائے رکھنا ہمارا فرض ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ سرکل پولیس کے سات تھانہ جات جہاں جہاں عوام الناس کا کسی بھی طور پر واسطہ پڑتا ہے پولیس افیسران مکمل ہمدردی کے ماحول میں شہریوں کی شکایات اور مسائل سن کر ان کی جو بھی قانونی کاروائی بنتی ہو فوری عمل میں لائیں اس کے ساتھ ساتھ اس بات کو ضرور ملحوظ خاطر رکھیں کیونکہ انکی عزت نفس کسی طرح مجروح نہ ہو جو بھی شہری پولیس کے پاس اتا ہے وہ قانون پسند اور امن شہری ہوتا ہے جو کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی بجائے تحفظ اور انصاف کے لیے قانون کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے تو اسے رسپانس ایسا ملنا چاہیے جیسے اس کی حوصلہ افزائی ہو اور قانون شکنوں کی حوصلہ شکنی ہو انہوں نے اس موقع پر مختلف تھانہ جات کے علاقوں سے ائے ہوئے مرد و زن افراد کی درخواستیں سنی اور ان کی شکایات اور مسائل کے ازالہ کے احکامات جاری کیے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی فیصل آمین ایس ایچ او تھانہ صدر غلام عباس نیازی ایس ایچ او تھانہ اوچشریف لطیف خان جھروڑ ایس ایچ او تھانہ دھوڑکوٹ افضل نواز اور ریڈر ایس ڈی پی او احمدپورشرقیہ نعیم ناصر سید ناصر عباس رضوی محمد احسن چوہدری اور محمد اکرم موجود تھے.