کرائمز
حافظ آباد :ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ
حافظ آباد (حافظ نعیم قیصر)حافظ آباد میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال کے شعبہ ایمر جنسی،چلڈرن ایمر جنسی،سرجیکل،میڈیکل وارڈ اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کرتے ہوئے وہاں مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات،ادویات کی مفت فراہمی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر منور حسین،ایم ایس ڈاکٹر مقصود ظفر،اے ایم ایس ڈاکٹر فائق علی تارڑ بھی ہمراہ ہیں