کرائمز

گوجر خان : بیوپاری کو نشہ پلا کر لاکھوں سےمحروم کر دیا گیا

گوجرخان (عمرآزادبٹ) مویشی منڈی مندرہ میں بیوپاری کو نشہ آور جوس پلا کر 02 نوسربازوں نے 05 لاکھ روپے نقدی،01 قیمتی بھینس سے محروم کردیا،تھانہ مندرہ میں اشتیاق نامی شخص نے درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ میں مویشی منڈی میں 7 لاکھ مالیت کی بھینسیں فروخت کرنے آیا دو فروخت کر دی تیسری کے لئے کھڑا تھا کہ دو نوجوان آئے اور بھینس کے لین دین کی بات شروع کی مجھے باتوں میں الجھا کر انھوں نے جوس میں کوئی نشہ آور چیز ملاکر مجھے پلائی جو کہ میں پیتے ہی بے ہوش ہو گیا مجھے جب ہوش آیا تو میں اس وقت ہسپتال میں موجود تھا جبکہ دونوں نوجوان میرے پاس موجود رقم 650000 اور بھینس دونوں چیزیں لے کر رفو چکر ہو گئے پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button