اوکاڑہ پولیس مقابلہ`میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
`اوکاڑہ(عبدالوحید انصاری ) اوکاڑہ پولیس مقابلہ`میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ، ایک فرار پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ صدر اوکاڑہ کے علاقے کوٹ باری پر پولیس مقابلہ ایک ڈاکو پولیس سے مقابلہ کرتے اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ کی زد میں اکر شدید زخمی ہو گیا۔ ابتدائی تفتیش میں خطرناک زخمی ڈاکو کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی جو ابتدائی تفتیش میں راہزنی اور ڈکیتی جیسے 36 سنگین جرائم میں ملوث نکلا دو مسلح موٹر سائیکل سواروں کو ناکہ پر مشکوک جان کر روکا موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ کی زد میں اکر زخمی ہو گیا ، دوسرا فرار خطرناک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جسکے قبضہ سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد فرار ڈاکو کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا زخمی ڈاکو کو برائے علاج معالجہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا #