صدر ڈویژن کی مختلف شاہراہوں پر پولیس اور رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ
لاہور (حکیم فریاد افضل رانا/ آئی این پی )صدر ڈویژن کی مختلف شاہراہوں پر پولیس اور رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ،فلیگ مارچ عرس داتا گنج بخش رحمۃ اللّٰہ علیہ اور چہلم حضرت امام حسین کی سکیورٹی کے حوالے سے کیا گیا ، ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے فلیگ مارچ کہ قیادت کی ،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس۔ پی ار یو فورس، ڈولفن سکواڈ، آرمی اور رینجرز کی گاڑیاں فلیگ مارچ میں شامل،فلیگ مارچ دفتر ایس پی صدر سے شروع ہو کر، باگڑیاں، پلی سٹاپ ، ہمدرد چوک ، الجنت میرج ہال ، سے پی ای اے روڈ،پی آئی اے سے واپڈا ٹاؤن، شوکت خانم ، ٹھوکر ،چوھنگ، شاہ کام چوک سے واپس شوکت خانم اور گرین ٹاؤن اختتام پذیر ہوا،لاہور پولیس شہریوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے ،دوران عرس اور چہلم ضابطہ اخلاق پر عملدرامد کو یقینی بنایا جاۓ گا،فلیگ مارچ کا مقصد سکیورٹی بڑھانا،شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے،امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ہمہ وقت موجود ہیں،ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں