کرائمز
مانگا منڈی :جعلی عامل کو خاتون کو حراساں کرنا مہنگا پڑ گیا ، پابند سلاسل
لاہور / مانگا منڈی (آئی این پی )مانگامنڈی قلعہ کسوکا میں جعلی عامل پیر دم کرنے کے بہانے عورت کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے لگا،رائیونڈ روڈ مانگا منڈی کی رہائشی کنول شہزادی مانگا گاوں میں جعلی عامل کے پاس سر درد کا دم کروانے گئی،جعلی عامل بابا عارف کنول شہزادی کو لیٹا کر نازیبا حرکات کرنے لگا جس پر کنول شہزادی وہاں سے بھاگ نکلی،کنول شہزادی نے جعلی پیر بابا عارف کے خلاف مانگا پولیس اسٹیشن میں اندراج مقدمہ کے لیے تحریری درخواست دی ، ایس ایچ او مانگا منڈی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جعلی عامل بابا عارف کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کرکے انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا