رائےونڈ ، سندر ، چوہنگ ، ستوکتلہ جگہ جگہ رشوت ناکے قائم ، شہری پھٹ پڑے
مانگا منڈی، سندر، چوہنگ، ستوکتلہ، اور چوکی اڈا پلاٹ کے علاقوں میں پولیس کی جانب سے جگہ جگہ ناکے لگائے جا رہے ہیں، جہاں مبینہ طور پر شہریوں سے "چائے پانی” کے نام پر رشوت وصول کی جا رہی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق، پولیس اہلکار معمولی خلاف ورزیوں پر بھی شہریوں کو روکتے ہیں اور بنا وجہ تنگ کرتے ہیں، جب تک کہ انہیں رشوت نہ دی جائے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ان ناکوں پر پولیس کی موجودگی کا مقصد عوام کی حفاظت یا قانون نافذ کرنا نہیں بلکہ ناجائز طور پر پیسے بٹورنا بن چکا ہے۔ گاڑیوں کے کاغذات اور ڈرائیورز کے لائسنس میں معمولی خامیاں نکال کر انہیں جرمانے کی دھمکی دی جاتی ہے، جس کے بعد "چائے پانی” کے نام پر پیسے لے کر چھوڑ دیا جاتا ہے۔
علاقے کے لوگوں نے اس صورتحال پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ناکوں پر موجود پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ پولیس کے ادارے پر عوام کا اعتماد بھی ختم ہو رہا ہے۔ اگر اس سلسلے کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو یہ بدعنوانی مزید پھیل سکتی ہے، جس کا خمیازہ پورے معاشرے کو بھگتنا پڑے گا۔