علاقائی خبریں

ریجنل پولیس آفیسر ملتان کی ریجن بلڈنگ افسران کے اجلاس کی صدارت

شجاع آباد (مظہرتاج قریشی)
ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے آج ریجن کے بلڈنگ افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں جاری تعمیراتی اسکیموں اور منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر آر پی او ملتان نے ہدایت کی کہ ریجن میں زیر تکمیل اسکیموں پر کام کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ منصوبے بروقت مکمل ہو سکیں انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے میٹیریل کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ تعمیراتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور اس سلسلے میں تمام افسران اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور محنت سے ادا کریں میٹنگ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جعفر بخاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں عبدلرحیم لانگ اور دیگر ڈسٹرکٹ کے بلڈنگ افسران بزریعہ ویڈیو لنک شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button