علاقائی خبریں

فراست علی خان کو جونیئر ایشیا کپ باڈی بلڈنگ میں گولڈ میڈل جیتنے پر یادگاری شیلڈ پیش

ٓشجاع آباد (اظہرتاج قریشی)ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے جونیئر ایشیا کپ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے نوجوان باڈی بلڈر فراست علی خان کو ملتان پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی اس موقع پر آر پی او ملتان نے فراست علی خان کی شاندار کامیابی پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف فراست علی خان کے لیے اعزاز ہے بلکہ پاکستان کے لیے بھی فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اور دنیا بھر میں ملک کا نام بلند کر رہے ہیں آر پی او نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ہمارے نوجوان اگر محنت اور لگن سے آگے بڑھیں تو دنیا کی ہر سطح پر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ ذرا نم ہو تو مٹی بہت زرخیز ہے ساقی۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button