چوہدری محمد ریاض گھمن کی پاکستان سے آمد پر ایک پر وقار تقریب منعقد
جدہ/ سعودی عرب (نمائندہ خصوصی )اے راہ حق کے شہیدو تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں
جدہ میں اورسیز میڈیا فورم کے پلیٹ فارم پر ایک معروف ریسٹورنٹ میں 6 ستمبر یوم دفاع اور پاک اورسیز میڈیا فورم کے چیئرمین چوہدری محمد ریاض گھمن کی پاکستان سے آمد پر ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں پاکستان جرنلسٹ فورم۔ پاک اورسیز میڈیا فورم اور یونائیٹڈ جرنلسٹ فورم کے نمائندگان نے بھر پور شرکت کی۔ جن میں خصوصی طور پر امیر محمد خان۔ جہانگیر بھائی۔ مسرت خلیل۔شعیب الطاف راجہ۔ مرزا مدثر۔ احمد خان سواتی۔ محمد عدیل۔ محمد امانت کاشف حسین۔ عدیل کھوکھر۔ شامل تھے۔ چوہدری ریاض گھمن کو ویلکم کہا گیا انکی موجودگی فورم کے لئے باعث تقویت ہو گی۔ یوم دفاع پر مقررین نے کہا کہ 65 گی پاک بھارت جنگ میں کم وسائل کے باوجود پاک فوج نے بہادری کے بے مثال جوہر دکھائے اور بھارتی عزائم خاک میں ملا دئے۔ ہم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اس وقت قوم بھی سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئی۔ آج بھی اسی اتحاد و یگانگت کی ضرورت ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ بھارت کشمیر میں مظالم بند کرے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے۔ اقوام عالم بھی اپنا وعدہ پورا کرے اور کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادی دلائے۔ کیونکہ دونوں ایٹمی قوتیں آمنے سامنے ہیں اس سے قبل کہ دیر ہو جائے مسلہ کشمیر حل ہونا بہت ضروری ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ریاض گھمن نے سب کا شکریہ ادا کیا