کرائمز

گاڑی کی رجسٹریشن بک پر مہر اور دستخط جعلی ہونے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج

کلر سیداں (مرزاعتیق الرحمن) گاڑی کی رجسٹریشن بک پر مہر اور دستخط جعلی ہونے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اجمل ضمیر نے تھانہ کلر سیداں میں رپورٹ درج کروائی کہ وہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں کی عدالت میں بطور ریڈر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔میں نے ایک عدد درخواست برائے سپرداری بعنوان قمر جاوید بنام سرکار دائر کی جس میں سائل نے رجسٹریشن بک پیش کی جو گاڑی نمبر 6192ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ملتان سے میرے نام ٹرانسفر ہوئی تھی جس پر معزز عدالت نے گاڑی کی مکمل تصدیق کیلئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ملتان سے رپورٹ طلب کی جو کہ متعلقہ آفس کی رپورٹ آنے پر معلوم ہوا کہ گاڑی کی رجسٹریشن بک پر لگی مہر اور دستخط جعلی ہیں جس پر عدالت نے ملزم قمر جاوید کیخلاف تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button