تھانہ سٹی کے علاقے محلہ مرضی پورہ میں کم سن بچی اغواء ہونے سے بچ گئی
ساہیوال /چیچہ وطنی(محمد عمران)تھانہ سٹی کے علاقے محلہ مرضی پورہ میں کم سن بچی اغواء ہونے سے بچ گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں کالے کپڑوں میں نظر آنے والا شخص مبینہ طور پر اغواء کار تھا۔ جو محلہ مرضی پورہ گلی نمبر 7 سے ایک کم سن بچی جس کی عمر تقریباً 3 سال ہے ۔ اغواء کار کم سن بچی کو چیز لینے کے بہانے اٹھا کر لئے جا رہا تھا کہ محلے کے ایک بچے نے پہچان لیا ۔ بچے نے مبینہ اغواء کار سے پوچھا یہ بچی تو ہمارے ہمسائیوں کی ہے۔ تو اغواء کار نے بچی کو فوراً چھوڑا اور رفو چکر ہو گیا ۔ اس معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی چیچہ وطنی حافظ معاذ الرحمان نے ایس ایچ او تھانہ سٹی چیچہ وطنی اشرف گجر کو مبینہ اغواء کار کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔ اے ایس پی سرکل حافظ معاذ الرحمان نے چیچہ وطنی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بلا ضرورت اپنے بچوں کو گھر سے باہر ہرگز مت جانے دیں۔ اور اپنے آس پاس مشکوک افراد پر نظر رکھیں ۔ کوئی مشکوک شخص نظر آتا ہے تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔شہریوں کی جان و مال کے تحفظ ہماری اولین زمہ داری ہے