کرائمز پوائنٹ کی عطائیوں کے خلاف خبروں پر ایکشن ، متعدد سربمہر
چوچک (لیاقت علی ) چوچک پریس کلب کے ممبر کرائمز پوائنٹ کے رپورٹر کی عطائیوں کے خلاف خبروں پر ایکشن۔ بازیدہ میں کلینک سیل ہنگامی وزٹ پر عطائیوں کی دوڑیں لگ گئیں، کلینک بند کر کے بھاگ گئےتفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور سی او ہیلتھ اوکاڑہ ڈاکٹر سیف اللہ نے چوچک پریس کلب کی خبر پر نوٹس ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر رینالہ خورد اشوک کمار کو ڈائریکشن پر DDHO نے علاقہ چوچک کا ہنگامی وزٹ کیا جس پر عطائی ڈاکٹروں کی دوڑیں لگ گئیں اور کلینک بند کر کے بھاگ نکلے جبکہ باماں بالا میں عطائی ڈاکٹر اظہری وٹو دونوں بلڈنگ تالا لگا کر فرار ہو گیا۔ DDHO نے کاروائی کرتے ہوئے بازیدہ میں ارشد نامی شخص کا کلینک سیل کر دیا اور چوچک سخی سرور میں فیملی ہسپتال کا وزٹ بھی کیا۔ DDHO ہیلتھ ڈاکٹر اشوک کمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تحصیل رینالہ خورد میں جہاں کہیں بھی عطائی ڈاکٹر کام کر رہے ہوں نشاندھی پر فوراً کاروائی کی جائے گی,,