کرائمز

فائرنگ سے5خواتین سمیت 8افراد شدید زخمی ہو گئے، ملزمان فرار

نورپورتھل(عزیزالرحمان بوڑانہ سے) آدھی سرگل پر وراثتی جائیداد دینے کے جھانسے میں بلا کر قریبی رشتے داروں نے فائرنگ کر دی فائرنگ سے5خواتین سمیت 8افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیل کے مطابق نورپوتھل کے علاقہ آدھی سرگل میں رمضان اور ندیم بوڑانہ کے درمیان وراثتی زمین کا جھگڑا چل رہا تھا جس پررمضان گروپ کے افراد نے قبضہ کا جھانسہ دے کر فون پر بلوانے والے رشتے داروں پر سیدھی فائرنگ کرکے پانچ عورتوں اور تین مردوں کو زخمی کر دیا زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال نور پور تھل منتقل کر دیا گیا جن میں دو کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہےخطرے کے پیش نظر مریضوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد ریفر کر دیا گیا۔پولیس کے موقع پر پہنچتے ہی ملزم موقع سے فرار ہو گے۔تاحال پولیس کوئی بھی ملزم گرفتار نہ کر سکی۔لواحقین کا ڈی پی او خوشاب سے انصاف کا مطالبہ ہمارا وراثتی حق دلایا جائے۔ملزم بااثر ہونے کی وجہ سے گرفتار نہیں کیے جا رہے لواحقین کی دہائی اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button