علاقائی خبریں

نورپور تھل میں بھی یوم دفاع پاکستان عقیدت و احترام سے منایا گیا

نورپور تھل (عزیزالرحمان بوڑانہ سے)ملک بھر کی طرح گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سدھا نورپور تھل میں بھی یوم دفاع پاکستان عقیدت و احترام سے منایا گیااس تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر منیر حسین کلو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تھے, ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد آصف خان نیازی، اللہ رکھا ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ٹاہلہ ریٹائرڈ فوجی کلیم اللہ اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،
مہمان خصوصی ڈاکٹر منیر حسین کلو نے پرچم کشائی کی اور شرکاء سے خطاب کیا، خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 1965 پاک بھارت جنگ کے دوران مکار دشمن نے جب رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا تو پاک فوج کی جوانوں نے اپنے سینوں پر بم باندھ کر تاریخ کے سب سے بڑے ٹینکوں کے حملے کو اس طرح نست و نابود کیا جس کی مثال رہتی دنیا تک نہیں مل سکتی اور آج بھی ہماری افواج پاکستان میں وہ جذبے اسی طرح قائم و دائم ہیں جب بھی دشمن وطن عزیز کی طرف میلی نگاہوں سے دیکھنے کی کوشش کرتا ہے تو افواج پاکستان کے جوان سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوتے ہیں، اس دن کی مناسبت سے ہم بھی اپنے ان شہداء کو جنہوں نے اس ملک و ملت کی خاطر اپنی جانوں کے نظرانے پیش کیے خصوصاً 1965 کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ وطنِ عزیز کو جب بھی ہماری ضرورت پڑے گی ہم بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سِدھا کے سکاؤٹس نے ملی نغمے اور ٹیبلوز کی صورت میں شہدائے پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور شرکائے محفل سے خوب داد و تحسین وصول کی۔ آخر میں مہمان خصوصی ڈاکٹر منیر حسین کلو، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد آصف خان نیازی، ملک محمد خان ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سِدھا، ریٹائرڈ فوجی کلیم اللہ، ASI الطاف حسین اور نمبردار پُھلا خان نے سکاؤٹس کے ہمراہ یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر تحصیل نورپور تھل ایلیمنٹری ونگ میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں اعلی کارکردگی دکھانے والے ہیڈ ماسٹرز، اساتذہ اور سپورٹنگ سٹاف میں ڈاکٹر منیر حسین کلو نے تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button